۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام رضا نوری

حوزہ/ ایران کے صوبہ شمالی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: شیطان پہلے انسانوں کو گمراہ کر کے ان کا دین سے رابطہ منقطع کرتا ہے پھر جب اس کا ان سے رابطہ پختہ ہو جاتا ہے تو ان کے ذریعہ دوسرے انسانوں کو پھنسانے کے لیے جال پھیلا تا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ شمالی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین رضا نوری نے بجنورد میں مدرسہ علمیہ میں اپنے درس اخلاق میں شیطان کے وسوسوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیطان نے قسم کھا رکھی ہے کہ وہ تمام انسانوں کو گمراہ کرے گا سوائے خدا کے خالص بندوں کے کہ جن کا سامنا کرنے کی اسے جرأت نہیں ہے۔

شہر بجنورد کے امام جمعہ نے کہا: شیطان کسی کو مال کے ذریعہ، کسی کو شہوت کے ذریعہ، کسی کو باطل عقیدہ کے ذریعہ اور کسی کو مقام و پوسٹ کے ذریعہ گمراہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شیطان نہ بکتا ہے اور نہ ہی ناامید ہوتا ہے۔ وہ بتدریج آگے بڑھتا ہے۔ وہ پہلے دن انسان کو بدترین گناہ انجام دینے کی تجویز نہیں دیتا بلکہ چھوٹے چھوٹے گناہوں کے ذریعہ انسان کو بڑے گناہوں کے ارتکاب کے لئے آمادہ کرتا ہے۔

حجت الاسلام نوری نے کہا: شیطان انسانوں کو گمراہ کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں سے بھی مدد لیتا ہے یعنی وہ انسانوں کو گمراہ کرنے کے لیے ہم جیسے ضعیف الایمان انسانوں سے مدد لیتا ہے اور اپنی ٹیم تشکیل دیتا ہے۔

صوبہ شمالی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: شیطان پہلے بعض انسانوں کو گمراہ کر کے ان کا دین سے رابطہ منقطع کر دیتا ہے پھر جب اس کا ان انسانوں سے رابطہ مضبوط ہوجاتا ہے تو وہ ان کے ذریعہ دوسرے انسانوں کو گمراہ کرتا ہے۔ بعض اوقات وہ خود سائیڈ پر بیٹھ جاتا ہے اور دیکھتا ہے کہ جن انسانوں کو اس نے خود گمراہ کیا ہے اب وہ کیسے دوسروں پر اثر انداز ہوکر انہیں گمراہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .